اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کے سلسلے میں آپریشنز ورکشاپ کا انعقاد

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(لاہور نیوز) پی ایس ایل سیزن 12 کی تیاریوں کے سلسلے میں آپریشنز ورکشاپ کا سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کی صدارت میں انعقاد کیا گیا۔

سیزن 12 کے نمائندگان نے آپریشنز ورکشاپ میں شرکت کی جس میں پی ایس ایل کے فریم ورک کو حتمی شکل دی گئی اور تمام فرنچائزز نے پیش کیے جانے والے ریٹینشنز قوانین، پلیئر آکشن کی شرائط اور ٹیموں کے سکواڈز سائز پر مکمل اتفاق کیا۔

پی سی بی کے مطابق ریٹینشنز کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کر دی گئی۔ ریٹینشنز کی تاریخ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مقامی کھلاڑی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پرفارم کر کے فرنچائزز کا اعتماد جیت سکتے ہیں۔

تمام فرنچائزز نے پلیئر آکشن کے قوانین کا جائزہ لیا اور متفقہ طور پر منظور کیا، ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ 07 کھلاڑی ریٹین کر سکتی ہے مگر مکمل 07 کھلاڑی ریٹین کرنے کا آپشن استعمال کرنے والی فرنچائز کو پچھلے آکشن کا اپنا سب سے مہنگا کھلاڑی لازمی ریلیز کرنا ہوگا۔

ہر فرنچائز کی سیلری کیپ 45 کروڑ پاکستانی روپے یا تقریبا 1.6 ملین امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

اگر کوئی فرنچائز کسی کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرتی ہے یا گزشتہ سیزن کی ’ڈائریکٹ سائننگ‘ کو برقرار رکھتی ہے یا یہ دونوں کام کرتی ہے تو اس کی سیلری کیپ بڑھ کر 50.5 کروڑ پاکستانی روپے ہو جائے گی۔

پلیئرز آکشن میں ہر فرنچائز کو کم از کم ساڑھے 36 کروڑ پاکستانی روپے خرچ کرنا لازمی ہوں گے، ڈائریکٹ سائننگ کا عمل 23 نومبر تک جاری رہے گا۔

ہر فرنچائز ڈائریکٹ سائننگ میں صرف وہی غیر ملکی کھلاڑی سائن کر سکتی ہے جنہوں نے پچھلے دو پی ایس ایل سیزنز میں شرکت نہ کی ہو۔

سی ای او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ آج کا دن نا صرف اس لیے اہم تھا کہ کن چیزوں پر اتفاق ہوا بلکہ اس لیے بھی اہم رہا کہ یہ اتفاق رائے کس انداز میں قائم ہوا۔ تمام فرنچائزز نے ورکشاپ میں مکمل کھلے دل کا مظاہرہ کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے