اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ایس ٹی آئیز کی بھرتیوں کیلئے انٹرویوز شروع

29 Oct 2026
29 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سکول ٹیچر انٹرنز (ایس ٹی آئیز) کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے انٹرویوز کا آغاز ہو گیا ہے، جو 30 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق انٹرویوز میں امیدواروں کے لیے یونین کونسل، پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایڈ اور بی ایڈ کی بنیاد پر الگ الگ نمبر مختص کیے گئے ہیں۔

انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کو یکم نومبر سے جوائننگ لیٹرز جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

بھرتی پالیسی کے تحت پرائمری سکولوں میں ایس ٹی آئیز کو 35 ہزار روپے، مڈل سکولوں میں 38 ہزار روپے جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں 45 ہزار روپے ماہانہ معاوضے پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر رکھا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ایس ٹی آئیز کی تمام بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے