اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انگلینڈ، سری لنکا میچ: لاہور میں جامع ٹریفک پلان، ایک ہزار وارڈنز تعینات

29 Oct 2026
29 Oct 2026

(لاہور نیوز) انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹرائی سیریز کا چھٹا میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کے پیش نظر شہریوں کی سہولت، ٹریفک کی مؤثر روانی اور عوامی آگاہی کے لیے جامع ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ٹریفک انتظامات کے لیے 2 ایس ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز اور 90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رانگ پارکنگ کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 10 فورک لفٹرز اور 7 بریک ڈاؤن گاڑیاں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ شائقین کرکٹ کی سہولت اور اسٹیڈیم تک آسان رسائی کے لیے 4 پارکنگ اسٹینڈز مختص کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق میچ کے دوران مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔ کسی بھی سڑک کو مستقل طور پر بند نہیں کیا جائے گا، تاہم ٹیموں کی آمدورفت کے دوران چند لمحوں کے لیے متعلقہ سڑکوں پر ٹریفک روکی جائے گی اور ٹیموں کی موومنٹ مکمل ہوتے ہی تمام ڈائیورشنز کھول دی جائیں گی۔

شائقین کرکٹ کے لیے پارکنگ پلان

سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور فیروزپور روڈ سے آنے والے شائقین فیروزپور روڈ کے راستے گورنمنٹ کالج فار بوائز میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔

ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاؤن اور کاہنہ کی جانب سے آنے والے شہری کلمہ چوک اور سینٹر پوائنٹ کے راستے گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کر سکیں گے۔

اسی طرح کینٹ اور ڈیفنس کی جانب سے آنے والے شائقین سی بی ڈی (CBD)، سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی مارکیٹ میں مختص پارکنگ مقامات سے استفادہ کر سکیں گے۔

شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری

سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پارکنگ و اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رہنے کے لیے راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم 88.6 سنتے رہیں، جبکہ مزید رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے