اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں ڈولفن فورس کیلئے 500 نئی موٹر سائیکلیں خریدنے کا فیصلہ

29 Oct 2026
29 Oct 2026

(لاہور نیوز) ڈولفن فورس کی موٹر سائیکلوں کی خریداری کا عمل تیز کر دیا گیا، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 500 نئی موٹر سائیکلیں خریدنے کے لیے سمری پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 25 کروڑ روپے مالیت کی 500 موٹر سائیکلیں خریدی جائیں گی، جبکہ ہیوی بائیکس کی جگہ 150 نئی بائیکس خریدنے کا منصوبہ بھی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے خریداری کی منظوری ملتے ہی نئی بائیکس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس کی موجودہ بائیکس خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں، جس کے باعث نئی موٹر سائیکلوں کی خریداری ضروری ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ڈولفن فورس کی زیادہ تر نفری گشت کے بجائے امن و امان کی ڈیوٹیوں پر تعینات ہے۔ نئی موٹر سائیکلوں کی خریداری کے بعد فورس کی گشت کی صلاحیت میں بہتری لانے کا ہدف ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے