اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے امریکہ میں عالمی پولیس ایوارڈ جیت لیا

29 Oct 2026
29 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے امریکہ میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) کا عالمی ایوارڈ حاصل کر لیا۔

سینئر پولیس آفیسر اور ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس نے امریکی ریاست فلوریڈا میں منعقدہ عالمی پولیس کانفرنس کے دوران ایوارڈ وصول کیا۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو گاڑیوں کی چوری اور متعلقہ جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر IACP Leadership in the Prevention of Vehicle Crimes Award 2026 سے نوازا گیا۔

اتھارٹی کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی جدید سیکیورٹی سسٹمز اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ ماڈل کو بھی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس نے کہا کہ عالمی ایوارڈ کا حصول وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب وژن کی اہم کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے عالمی معیار کی خدمات فراہم کر رہی ہے۔

محمد احسن یونس کے مطابق بین الاقوامی سطح پر اس پذیرائی سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے اور جدید پولیسنگ کے شعبے میں پنجاب کی نمایاں شناخت قائم ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے