اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پیکٹا کا نئے نصاب کی درسی کتابیں غلطیوں سے پاک تیار کرنے کا فیصلہ

28 Oct 2026
28 Oct 2026

(لاہور نیوز) نرسری سے پانچویں جماعت تک نئے سلیبس کی درسی کتب کی تیاریاں جاری ہیں، جبکہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اتھارٹی (پیکٹا) نے درسی کتب کی غلطیوں سے پاک کتابت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پہلے ہی پانچویں جماعت تک نئے نصاب کی منظوری دے چکی ہیں اور تعلیمی سال 2027-28 کے لیے نرسری سے پانچویں جماعت تک نیا نصاب پڑھایا جائے گا۔

نئے نصاب کو چھپائی سے قبل غلطیوں کی نشاندہی کے لیے ماہرین تعلیم کو بھجوایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نصاب میں متعدد غلطیاں سامنے آنے پر اسے نظرِ ثانی (ریویو) کے لیے دوبارہ ارسال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پبلشرز نے پیکٹا سے مطالبہ کیا ہے کہ نصاب جلد از جلد فراہم کیا جائے، کیونکہ پرائیویٹ سکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم جنوری سے شروع ہوتا ہے۔ پبلشرز کے مطابق اگر بروقت چھپائی نہ ہوئی تو نیا سلیبس مارچ تک بھی تیار نہیں ہو سکے گا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ایک سے دو ہفتوں کے دوران ریویو کا عمل مکمل کر لیا جائے گا اور نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل نیا نصاب سو فیصد مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے