اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور بورڈ کے میٹرک امتحان میں 2 جعلی امیدوار، 5 نقل کرتے پکڑے گئے

26 Oct 2026
26 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سیکنڈ اینول فزکس کے امتحان میں دو جعلی امیدواروں اور نقل کرنے والے پانچ امیدواروں کو پکڑ لیا گیا۔

کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان  نے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کیے، جہاں گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج میں محمد اہتشام کی جگہ پیپر دینے والے جعلی امیدوار کو پکڑا گیا۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں بھی ساجد علی کی جگہ امتحان دینے والا جعلی امیدوار منور علی پکڑا گیا۔

دونوں جعلی امیدواروں کو موقع پر حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا گیا، نقل کرتے ہوئے گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سے محمد فاروق اور محمد حمزہ، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سے علی حمزہ اور محمد شہزاد جبکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز رائیونڈ سے علی حمزہ پکڑا گیا۔

کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کے مطابق امیدواروں کے خلاف یو ایم سی درج کرکے بورڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے