اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

زیرو ویسٹ مہم، غفلت پر سمسانی اور ایکسپو سینٹر سائٹس کے سپروائزر معطل

29 Oct 2026
29 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت شہر کے تمام زونز اور یونین کونسلز میں زیرو ویسٹ مہم جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی فیلڈ ٹیمیں صفائی آپریشن میں مصروف ہیں، نہروں، نالوں، خالی پلاٹوں، عارضی کولیکشن سائٹس اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں، صفائی میں غفلت اور عملے کی غیر حاضری پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے سمسانی اور ایکسپو سینٹر سائٹس کے سپروائزرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مرکزی شاہراہوں پر روڈ واشنگ اور مکینیکل سویپنگ بہتر بنانے کے ساتھ عارضی کولیکشن پوائنٹس کے گرد باؤنڈری وال اور فینسنگ کا کام بھی جاری ہے، تجارتی مراکز میں اینٹی لٹرنگ سکواڈز کی سرگرمیوں سے صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کے ہر محلے، گلی اور عوامی مقام کو صاف ستھرا بنانا ترجیح ہے اور شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر فیلڈ مانیٹرنگ مؤثر بنائی گئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غیر قانونی ڈمپنگ اور کوڑا جلانے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے