اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات، اپنا کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ

28 Oct 2026
28 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات کرتے ہوئے صوبے میں پہلا اپنا کسان بینک قائم کرنے اور ایک کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ کاشتکاروں کو ایک کروڑ روپے تک قرضہ زیرو مارک اپ پر دیا جائے گا جبکہ 3 کروڑ روپے کے قرضے پر 2 فیصد اور 5 کروڑ روپے کے قرضے پر 5 فیصد شرح سود ہوگی۔

انہوں نے گندم کے امدادی نرخ 4500 روپے فی من پر خریداری یقینی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈ پر فی ایکڑ قرضے میں 3500 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد قرضے کی رقم 30 ہزار سے بڑھ کر 33 ہزار 500 روپے ہو جائے گی۔

مریم نواز نے زیتون کی کاشت کیلئے خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کیا جبکہ کاشتکاروں سے سموگ کے خاتمے کیلئے فصلوں کی باقیات نہ جلانے کی اپیل کی۔

کسان کارڈ سے متعلق جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکار اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں، کاشتکاروں کو 25 ہزار ٹریکٹر سبسڈی پر فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید 50 ہزار ٹریکٹر سبسڈی پر دیے جا رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کاشتکاروں کو 17 ارب روپے کے سبسڈی لون دیے جائیں گے، 1500 ایگریکلچر انٹرن فیلڈ میں موجود ہیں جنہیں ماہانہ 70 ہزار روپے ادا کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ 11 سال میں 3 ارب روپے کی فنانسنگ کی گئی جبکہ زراعت کا بجٹ 15 ارب روپے سے بڑھا کر 400 ارب روپے تک لے جایا گیا ہے، مریم نواز شریف نے کہا کہ ہائی ٹیک میکانائزیشن کیلئے 70 ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں اور پاکستانی کمپنیاں 30 ہزار ٹریکٹر تیار کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پوٹھوہار میں 400 منی ڈیم بنائے جا رہے ہیں، ایک سال میں 4 لاکھ جانوروں کی فربہی کی گئی جبکہ رواں سال مزید 6 لاکھ مویشی تیار کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق صوبہ ملک کی 70 فیصد غذائی ضروریات پوری کر رہا ہے جبکہ گندم کی سپورٹ پرائس 4500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے