28 Oct 2026
(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار، شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 326 ریکارڈ کیا گیا۔
علامہ اقبال ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 605، پیراگون میں 372 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 279 ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب شہر کے افق پر سورج آب وتاب سے چمک رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
