اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیٹرولیم لیوی خاتمہ کیلئے حکومت کو 10 روز کی مہلت دے رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی

27 Oct 2026
27 Oct 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کو پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے مزید 7 سے 10 روز کی مہلت دے رہے ہیں۔

 

وزیراعظم کے ساتھ جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف عوام کا مقدمہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے سامنے پیش کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پورے پاکستان میں یہ پیغام دیا ہے کہ عوام کے حقیقی مسائل پر بھی تحریک چلائی جا سکتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے واضح  کیا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے جاری ہیں اور لانگ مارچ کا اعلان بھی برقرار ہے۔ حکومت کو دوٹوک انداز میں بتایا ہے کہ پٹرولیم لیوی عوام پر بھتہ ٹیکس کے مترادف ہے اور حکومت آسان پیسہ حاصل کرنے کے لیے مختلف ٹیکس عائد کر دیتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کا مؤقف تھا کہ اگر پٹرولیم لیوی ختم کر دی گئی تو قومی خزانہ خالی ہو جائے گا، تاہم جماعت اسلامی اپنے مطالبے پر قائم ہے کہ لیوی کا خاتمہ کیا جائے، حکومت مزید وقت لینا چاہتی تھی، لیکن جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ عوام کے لیے ابتدائی ریلیف کا اعلان کیا جائے۔

اُنہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے 8 سے 10 روز میں تکنیکی کمیٹیوں کے ذریعے معاملے پر پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے، عوام کو ریلیف ضرور دیا جائے گا، اس لیے اب ریلیف نہ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت پٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار لچک دکھانا چاہتی ہے، جبکہ جماعت اسلامی فوری نتائج کی خواہاں ہے، حکومت کی جانب سے لیوی کے معاملے میں مالی وسائل اور ریلیف کے مختلف پہلوؤں پر بات کی گئی، لیکن جماعت اسلامی کا واضح مؤقف ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے پٹرولیم لیوی ختم کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن  کا صحافیوں کے سوالات کے جواب میں حافظ نعیم الرحمن سے پٹرولیم لیوی میں 25 سے 30 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز کے بارے میں بھی پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس تجاویز تو ہوتی ہیں، تاہم جماعت اسلامی اپنے بنیادی مطالبے پر قائم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے