اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے کی تین ہاؤسنگ سکیموں پر نیا مالی بوجھ ڈالنے کی تیاری

28 Oct 2026
28 Oct 2026

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے ایونیو ون، جوہر ٹاؤن اور ایل ڈی اے انکلیو کے رہائشیوں پر نیا مالی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی۔

ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے تینوں ہاؤسنگ سکیموں میں مینٹیننس فیس کے نفاذ کی اصولی منظوری دے دی، مجوزہ نرخوں کے مطابق ایک کنال کے رہائشی گھر پر ماہانہ 3 ہزار روپے، سات اور دس مرلے کے گھر پر 2 ہزار روپے جبکہ تین اور پانچ مرلے کے گھر پر ایک ہزار روپے فیس وصول کی جائے گی۔

کمرشل جائیدادوں کیلئے ایک کنال یا اس سے بڑے پلاٹ پر 6 ہزار روپے، پانچ سے دس مرلے کے پلاٹ پر 3 ہزار اور تین سے پانچ مرلے کے پلاٹ پر 2 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے، مینٹیننس فیس واسا کے بلوں کے ذریعے وصول کی جائے گی، جس پر واسا ایک فیصد کلیکشن چارجز بھی  لے گا۔

حکام کے مطابق فیس سے خالی پلاٹوں کی صفائی، پارکوں کی دیکھ بھال، سٹریٹ لائٹس کی مرمت، لینڈ سکیپنگ اور جھاڑیوں کی صفائی سمیت دیگر امور انجام دیئے جائیں گے۔

منصوبے کیلئے عملے کی بھرتی اور مشینری کی خریداری 30 نومبر 2026 تک مکمل کرنے، جبکہ یکم جنوری 2027 سے منصوبہ شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے