28 Oct 2026
(لاہور نیوز) پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
حارث رؤف پر انگلینڈ کے کھلاڑی ول جیکس سے تلخ کلامی اور امپائر کی تنبیہ کے باوجود بحث جاری رکھنے پر کارروائی کی گئی، سزا کے نتیجے میں ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد ان کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد پانچ ہو گئی، جبکہ انہیں آفیشل ریپریمینڈ بھی جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم کو مقررہ وقت میں تین اوورز کم کرانے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا۔
حارث رؤف اور انگلش کپتان ہیری بروک نے اپنے خلاف عائد الزامات اور سزاؤں کو تسلیم کر لیا، جس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
