اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے پاکستان سکواڈ کا اعلان

27 Oct 2026
27 Oct 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے دفاعی چیمپئن پاکستان کے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق فرحان یوسف ایشیا کپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران فرحان یوسف کی قیادت میں عثمان خان، حیام خان، جہانگیر بلال اور حذیفہ احسن شامل ہیں جبکہ ٹیم میں دو وکٹ کیپر عبدالقادر اور حمزہ ظہور کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی انڈر 19 ٹیم میں احمد حسین اور حسنین عباس ڈار آل راؤنڈ جبکہ محمد حذیفہ اور نقاب شفیق سپن بولنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ فاسٹ باؤلرز میں علی رضا، عبدالسبحان، محمد صیام اور رضوان اللہ شامل ہیں۔

علم میں رہے کہ اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ عمان میں 5 سے 14 نومبر تک کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 12 نومبر جبکہ فائنل 14 نومبر کو شیڈول ہے۔

پاکستان انڈر 19 گروپ اے میں متحدہ عرب امارات، بھارت اور نیپال سے میچز کھیلے گی۔ پاکستان کا پہلا میچ 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات، 8 نومبر کو بھارت اور 10 نومبر کو نیپال سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 12 نومبر جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے میں 191 رنز سے شکست دی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے