اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی اور الائیڈ بینک کے درمیان سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاہدہ

28 Oct 2026
28 Oct 2026

(لاہور نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور الائیڈ بینک آف پاکستان کے درمیان سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت الائیڈ بینک سپانسرشپ کی مد میں مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے فراہم کرے گا۔

قذافی سٹیڈیم میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مہمان خصوصی تھے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، رکن قومی اسمبلی عون چوہدری اور ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی علی عدنان زیدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اور الائیڈ بینک آف پاکستان کی جانب سے چیف کمرشل اینڈ ریٹیل بینکنگ نارتھ عابد انور  نے دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تمام انتظامات کرے گا، جبکہ پروگرام کے ذریعے سکولوں میں کرکٹ کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ سکولوں کی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے مددگار ثابت ہو گا، پی سی بی اور الائیڈ بینک کے درمیان شراکت داری سے نئے ستارے کرکٹ کے افق پر جگمگائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے سکولز کرکٹ کو فروغ دینے کے حوالے سے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سکولز کرکٹ کو دوبارہ فعال کرنے میں متحرک کردار قابل تحسین ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے