اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سری لنکا کا اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

27 Oct 2026
27 Oct 2026

(لاہور نیوز) سری لنکا کے سٹار بیٹر پتھم نسانکا انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق نسانکا کو ابتدائی ٹیسٹ سکواڈ میں فٹنس سے مشروط طور پر شامل کیا گیا تھا تاہم وہ سیریز شروع ہونے سے قبل مکمل فٹنس حاصل نہیں کرسکے۔

انجری کے باعث وہ پاکستان میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اور انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا پر مشتمل سہ ملکی ون ڈے سیریز میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔

نسانکا کی جگہ لاہیرو یوڈارا کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ وہ اس وقت ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہیں اور اب ٹیسٹ ٹیم کو بھی جوائن کریں گے۔

یوڈارا اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

انہوں نے 2026 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے دوران اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 188 رنز بنائے تھے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 9 نومبر کو راولپنڈی میں ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے