اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حارث رؤف کا اپنی بولنگ پر تنقید کرنے والوں کو جواب

26 Oct 2026
26 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی بولنگ پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل کا اظہار کر دیا۔

حارث رؤف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف مجھے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے بولرز کو چھکے پڑتے ہیں۔

انہوں  نے واضح کیا کہ میں ماضی میں بھی تنقید سے نہیں گھبرایا اور آئندہ بھی تنقید سے خوف زدہ نہیں ہوں گا، کیونکہ اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

قومی کرکٹر  نے کہا کہ میں اپنے کھیل میں بہتری کیلئے کام جاری رکھوں گا اور انشاء اللّٰہ ہم کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

اُنہوں نے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ ٹیم میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم تینوں کا بنیادی مقصد مخالف ٹیم کی وکٹیں حاصل کرنا اور پاکستان کو میچ جتوانا ہے۔

حارث رؤف کے مطابق ٹیم میں ہر کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہا ہے اور شاہین کی موجودگی بولنگ اٹیک کیلئے فائدہ مند ہے۔

اُنہوں  نے سہ ملکی سیریز میں اپنی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300 رنز کے ہدف کا کامیابی سے دفاع کرنا مثبت پیش رفت ہے، تاہم جدید کرکٹ میں ٹیمز کو 350 یا اس سے زیادہ رنز بنانے اور ان کا دفاع کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کرنا ہو گی۔

قومی کرکٹر  نے مڈل اوورز میں وکٹیں حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں بیٹنگ کا انداز تبدیل ہو چکا ہے اور بولرز کو اس کے مطابق اپنی حکمت عملی بہتر بنانا ہو گی۔

اُنہوں  نے یہ بھی کہا کہ تیز رفتار بولنگ آج کی کرکٹ میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور میں اپنی فٹنس اور رفتار پر محنت جاری رکھوں گا تاکہ آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھا سکوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے