اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں موسم کی خنکی بڑھنے لگی، فضائی آلودگی بدستور مضرِ صحت

26 Oct 2026
26 Oct 2026

(لاہور نیوز) شہر میں موسم کی خنکی بڑھنے لگی ہے جبکہ رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں مزید کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

 موسمی صورتحال کے مطابق سہ پہر کے اوقات میں موسم قدرے گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح اور رات کے وقت موسم نسبتاً خوشگوار رہے گا، لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آسمان پر ہلکے دودھیا بادل موجود رہیں گے جبکہ آئندہ چند روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا ہلکی رفتار سے چل رہی ہے۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویش ناک ہے اور بیشتر علاقوں میں فضا مضرِ صحت قرار دی جا رہی ہے، اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 200 تک پہنچ گیا ہے۔

علاقائی سطح پر علامہ اقبال ٹاؤن میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 299 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برکی روڈ پر یہ شرح 263 اور سول سیکرٹریٹ کے اطراف 244 رہی، شہر میں نسبتاً کم آلودگی عسکری 10 کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 126 رہا۔

فضائی آلودگی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خصوصاً آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں کو محدود رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے