اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سہ ملکی ون ڈے سیریز: شاہین شاہ آفریدی نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا

25 Oct 2026
25 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کر لیں۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے تیز ترین فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے ان فارم اوپنر ٹام بینٹن کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کرکے اپنی 150ویں ون ڈے وکٹ مکمل کی۔

ٹام بینٹن  نے اپنی گزشتہ چار اننگز میں مسلسل چار نصف سنچریاں سکور کی تھیں، تاہم شاہین کی فل لینتھ گیند پر کور کے علاقے میں کیچ دے بیٹھے۔

شاہین آفریدی نے اپنے 80ویں ون ڈے میچ میں 150 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا، جبکہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولرز وقار یونس اور شعیب اختر  نے یہ کارنامہ 91، 91 میچز میں انجام دیا تھا۔

پاکستانی بولرز میں شاہین آفریدی اب اس سنگ میل تک پہنچنے والے دوسرے تیز ترین بولر ہیں، ان سے آگے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق ہیں، جنہوں  نے 78 ون ڈے میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

عالمی سطح پر شاہین آفریدی 150 ون ڈے وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر چوتھے تیز ترین بولر بن گئے ہیں، نیپال کے سندیپ لامیچھانے  نے 73 میچز میں یہ اعزاز حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا، جبکہ آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے 77 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے