اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان، انگلینڈ میچ کیلئے لاہور میں سکیورٹی پلان نافذ، 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

25 Oct 2026
25 Oct 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ کے لیے لاہور میں سکیورٹی کے جامع انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 قومی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے تحفظ کے لیے چار درجاتی سکیورٹی حصار قائم کیا گیا ہے، جس کے تحت 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پہلے سکیورٹی حصار میں 1,526، دوسرے میں 1,276 اور تیسرے حصار میں 2,374 پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ داخلی ناکہ جات پر بھی 813 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے ہر حصار میں ایس پی رینک کے افسران مامور ہیں۔ میچ کے دوران 6 ایس پیز، 19 ڈی ایس پیز اور 45 انسپکٹرز و ایس ایچ اوز بھی سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

فیصل کامران کے مطابق نگران افسران سکیورٹی پوائنٹس کی انفرادی طور پر جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ لاہور پولیس کرکٹ میچز کے پُرامن انعقاد اور کھلاڑیوں سمیت شائقین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے