25 Oct 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جا رہی تین ملکی ون ڈے سیریز سے سپنر سفیان مقیم کو ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سفیان مقیم کی جگہ معاذ صداقت کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ سکواڈ میں مزید توازن لانے کے لیے تبدیلی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز میں آج پاکستان اور انگلینڈ مدمقابل ہوں گے، جیت کے ساتھ پاکستانی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔
میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ہے۔
