اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رنگ روڈ پر ٹریفک جرمانوں میں اضافہ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 5 ہزار روپے جرمانہ مقرر

25 Oct 2026
25 Oct 2026

(لاہور نیوز) محفوظ سڑکیں، محفوظ پنجاب کے ویژن کے تحت رنگ روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

چیئرپرسن رنگ روڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سخت کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نئے جرمانوں کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر جرمانہ 500 روپے سے بڑھا کر 5 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

غلط اوورٹیکنگ پر کار کو 5 ہزار جبکہ 2 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ غلط لین استعمال کرنے پر 2 ہزار اور ون وے کی خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

دھواں چھوڑنے والی کار پر 4 ہزار جبکہ کمرشل گاڑی پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ اوورلوڈنگ پر جرمانہ 2 ہزار سے بڑھا کر 7 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ غلط پارکنگ پر جرمانہ ایک ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

رنگ روڈ پر کم عمر ڈرائیورز کو گاڑی چلانے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ بلیک پیپرز کے استعمال اور بغیر نمبر پلیٹ یا غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر بھی 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

رنگ روڈ پر موٹر سائیکل لے جانے پر 5 ہزار روپے جبکہ پیدل سڑک عبور کرنے پر جرمانہ 200 سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ رنگ روڈ پر جانور لانے کی صورت میں مالک کو 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

اووراسپیڈنگ پر 2 ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کو 5 ہزار جبکہ بڑی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

رنگ روڈ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنی سمیت دوسروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے