اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور میں سستا آٹا غائب، مہنگا آٹا مارکیٹ میں دستیاب

26 Oct 2026
26 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں سستا آٹا نایاب جبکہ مہنگا آٹا مارکیٹ میں دستیاب ہے، انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں پر 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلوں کی سپلائی طلب سے کم ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مارکیٹ میں 5 اور 15 کلو آٹے کے تھیلے دستیاب ہیں، تاہم مختلف برانڈز کے 5 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 سے ایک ہزار روپے تک وصول کی جا رہی ہے، جبکہ 15 کلو آٹے کا تھیلا 2,450 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں چکی کا آٹا 190 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ سرکاری نرخوں پر دستیاب آٹا شہریوں کو نہیں مل رہا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے، لیکن سستے آٹے کی دستیابی کہیں نظر نہیں آتی، مہنگا آٹا خریدنا مجبوری بن چکا ہے، جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

شہریوں کے مطابق مہنگائی کے باعث وہ ضرورت کے تحت ایک یا دو کلو آٹا خرید کر گزارا کرنے پر مجبور ہیں، بنیادی ضرورت کی اس اہم شے کی قیمتیں عام آدمی کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، سپلائی میں اضافہ کیا جائے اور مقررہ قیمتوں پر آٹے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے