اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

24 Oct 2026
24 Oct 2026

(ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی، تاہم انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارتی حکومت انہیں پاکستان جانے کی اجازت نہیں دے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھگونت مان نے مشرقی پنجاب کی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بتایا کہ کانفرنس کے منتظمین، خصوصاً پنجابی شاعر بابا بشیر حسین ناظمی نے انہیں لاہور آنے کی دعوت دی ہے اور میزبانی کی پیشکش بھی کی ہے۔

مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جب بھارتی حکومت انہیں فرانس اور جاپان جیسے ممالک کے دورے کی اجازت نہیں دیتی تو پاکستان جانے کی اجازت کیسے دے گی؟

بھگونت مان نے کہا کہ دونوں پنجابوں کی ثقافت مشترک ہے اور وہاں کے شاعر بھی لاہور جائیں گے، اس لیے وہ خود بھی کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، اس موقع پر بھارتی پنجاب اسمبلی کے سپیکر کلتار سنگھ سندھواں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کو پاکستان جانے کی اجازت مل جائے تو وہ انہیں بھی ارکان اسمبلی کے ساتھ لے جائیں۔

اس پر بھگونت مان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سپیکر، حکومتی ارکان اور اپوزیشن سمیت تمام ارکان اسمبلی کرتارپور صاحب جائیں اور وہاں حاضری دیں، بشرطیکہ کرتارپور راہداری کھول دی جائے۔

واضح رہے کہ لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس 27 سے 29 نومبر تک منعقد ہوگی، بھارتی میڈیا کے مطابق کانفرنس کا اہتمام پنجابی پرچار آرگنائزیشن، پنجابی لہراور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے، جس میں نو ممالک سے مہمانوں کی شرکت متوقع ہے، بھگونت مان کی کانفرنس میں شرکت کا انحصار بھارتی حکومت کی اجازت پر ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے