اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور زون میں سائبر کرائمز کے خلاف کارروائیاں، ملزمان گرفتار

22 Oct 2026
22 Oct 2026

(لاہور نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور زون نے سائبر کرائمز اور آن لائن فراڈ کے خلاف کارروائیوں کے دوران ٹک ٹاکر سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایجنسی کے مطابق خاتون کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکر شاہزیب سیالکوٹی کو گرفتار کرکے دو موبائل فون برآمد کر لئے گئے، ملتان میں جعلی شادی بیورو کے ذریعے رشتوں کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقم بٹورنے کے الزام میں چار ملزمان گرفتار کئے گئے، جعلی برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس اور خود کو ویزا ایجنٹ ظاہر کرکے شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے کے الزام میں مزید چھ ملزمان کو گرفتار کرکے موبائل فونز اور سمیں برآمد کر لی گئیں۔

اس کے علاوہ کچہری روڈ ملتان میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے کے دوران دو خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار کیے گئے، جبکہ لیپ ٹاپ اور ڈیجیٹل ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا، کارروائیوں کے دوران متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنیوں کے نام پر شہریوں کا ڈیٹا حاصل کرنے والے ایک بڑے فراڈ نیٹ ورک کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور زون نے کہا کہ شہریوں کو سائبر جرائم سے محفوظ رکھنے کیلئے کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی، خواتین کے خلاف نازیبا مواد استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے