22 Oct 2026
(لاہور نیوز) باغبانپورہ کے علاقہ میں واقعہ ایک نجی فیکٹری سے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا سامان چوری ہو گیا۔
پولیس کے مطابق شہری اخلاق کی پلاسٹک کی فیکٹری میں چوری کی واردات ہوئی ہے، باغبانپورہ پولیس نے 2 نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں عثمان اور سجاد نامی ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے تاہم کیس کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
