22 Oct 2026
(لاہور نیوز) سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر عائشہ شرافت سے مبینہ زیادتی کے کیس میں رجب بٹ اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب کی عدالت میں رجب بٹ کے وکیل علی اشفاق ایڈووکیٹ نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کر لئے، عدالت نے عائشہ شرافت کے وکلا کو جواب میں دلائل دینے کیلئے وقت دے دیا، جبکہ سماعت کے دوران عائشہ شرافت پر کی جانے والی جرح بھی پڑھ کر سنائی گئی۔
علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ نواب ٹاؤن پولیس رجب بٹ اور دیگر ملزمان کو بے گناہ قرار دے چکی ہے، عائشہ شرافت نے مقدمہ 10 ماہ کی تاخیر سے درج کرایا، جبکہ ان کے بقول اس کیس میں رجب بٹ پر کوئی الزام نہیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کیلئے آئندہ کارروائی کا فیصلہ عائشہ شرافت کے وکلا کے مؤقف کی سماعت سے مشروط کر دیا۔
