اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن، 46 املاک سربمہر

22 Oct 2026
22 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی کمرشل استعمال اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 46 املاک سربمہر کر دیں۔

ایل ڈی اے کی ٹیموں نے نیو مسلم ٹاؤن، نیو گارڈن ٹاؤن، مصطفیٰ ٹاؤن، ڈیفنس روڈ، ملتان روڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ سے مانگا روڈ تک مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں۔

آپریشن کے دوران غیر قانونی کمرشل استعمال پر نیو مسلم ٹاؤن کے بلاک اے اور بی میں 13 جبکہ نیو گارڈن ٹاؤن میں 10 املاک سربمہر کی گئیں۔ ڈیفنس روڈ، ملتان روڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ سے مانگا تک کے علاقے میں بھی غیر قانونی کمرشل استعمال پر 13 املاک سیل کی گئیں۔

دوسری جانب ریکوری آپریشن کے دوران مصطفیٰ ٹاؤن میں 10 املاک سربمہر کی گئیں۔

سیل کی گئی املاک میں بینک، سکول، ریستوران، شاپنگ مال، شوروم، سٹیل ورکس، ماربل سٹور، ہارڈویئر سٹور، فوڈ پوائنٹس، آٹو ورکشاپس، دکانیں اور دفاتر سمیت دیگر کاروباری مراکز شامل ہیں۔

ایل ڈی اے کے مطابق آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی نگرانی میں کیا گیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا ہے کہ غیر قانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس کے نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے