اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے موبائل فون چھیننے والا 2 رکنی گینگ گرفتار

22 Oct 2026
22 Oct 2026

(لاہور نیوز) سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نقل و حرکت ٹریس کرکے پولیس نے موبائل فون چھیننے والے 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر شہریوں کو نشانہ بناتے اور ان سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ تھانہ کاہنہ کی حدود میں بھی ملزمان نے ایک شہری سے موبائل فون چھینا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نقل و حرکت ٹریس کرکے اہم معلومات حاصل کی گئیں، جن کی بنیاد پر متعلقہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ جدید کیمرا ٹیکنالوجی جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور گرفتاری میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ سی سی ڈی، لاہور پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کاوشوں سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان سیف سٹیز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی واردات یا مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے