(لاہور نیوز) ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں پیشہ ورانہ فرائض میں غفلت برتنے کے الزامات پر دو انسپکٹرز کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریجن اے کے انسپکٹرز ندیم اور تنزیلہ کے خلاف ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے، تاخیر سے دفتر پہنچنے اور پراپرٹی ٹیکس کے چالان مکمل طور پر تقسیم نہ کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
انسپکٹر تنزیلہ کے خلاف ساہیوال میں غیر حاضری، تاخیر سے ڈیوٹی پر آنے اور پراپرٹی ٹیکس کے چالان تقسیم نہ کرنے کے الزامات پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔
اسی طرح انسپکٹر ندیم کے خلاف لاہور میں غیر حاضری، تاخیر سے دفتر پہنچنے اور پراپرٹی ٹیکس کے چالان مکمل طور پر تقسیم نہ کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
محکمہ ایکسائز میں دونوں انسپکٹرز کے خلاف شروع کی گئی انکوائری میں الزامات کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ انکوائری کے نتائج سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جا سکے گا۔
