اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پتنگ بازی کا سامان سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، پولیس اہلکار سمیت 5 ملزمان گرفتار

22 Oct 2026
22 Oct 2026

(لاہور نیوز) تھانہ پرانی انارکلی پولیس نے قصور سے لاہور پتنگ بازی کا ممنوعہ سامان سپلائی کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں پنجاب پولیس کا ایک کانسٹیبل، اس کا والد، دو بھائی اور ایک دوست شامل ہیں۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے آن لائن سپلائی چین توڑنے کے لیے خریدار بن کر ملزمان سے چرخیاں منگوائیں۔ ملزمان قصور سے ممنوعہ چرخیاں لے کر گاڑی میں لاہور سپلائی کرنے پہنچے تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار پولیس کانسٹیبل حذیفہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی لیبارٹری میں تعینات ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ پرانی انارکلی میں نمبر 832/26 کے تحت درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کے سامان کی غیر قانونی خرید و فروخت اور سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والا پولیس اہلکار بھی قانون کی گرفت سے بالاتر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وردی قانون کی پاسداری کی ذمہ داری ہے، قانون شکنی کا استحقاق نہیں۔ پتنگ بازی کے سامان کی سپلائی چین کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے