اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب چیریٹیز کمیشن کا اجلاس:خیراتی اداروں کی نگرانی اور شفافیت کے فروغ کیلئے اہم فیصلے

18 Oct 2026
18 Oct 2026

(لاہور نیوز) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت پنجاب چیریٹیز کمیشن کا 26واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں خیراتی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی مانیٹرنگ، کارکردگی کی جانچ، شفافیت کے فروغ اور قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کے حوالے سے اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ و کمشنر پنجاب چیریٹیز کمیشن نور الامین مینگل نے آن لائن شرکت کی، جبکہ کمشنر پنجاب چیریٹیز کمیشن ڈاکٹر اسامہ صدیق بھی موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کرنل شہزاد امیر نے کمیشن کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب چیریٹیز کمیشن صوبے بھر میں این جی اوز کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اور پنجاب میں قائم 8 ہزار 345 این جی اوز کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔ این جی اوز کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت جیسے خطرات سے بچاؤ کے حوالے سے تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ خیراتی اداروں میں شفافیت کے فروغ، منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کے لیے این جی اوز کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کے لیے آڈٹ مینجمنٹ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خیراتی اداروں، منتظمین اور مستفید ہونے والوں کی نگرانی اور جوابدہی کا نظام بھی قائم کیا گیا ہے۔

بریفنگ کے مطابق، کسی خیراتی ادارے کی مشکوک سرگرمی سامنے آنے پر اس کی انکوائری اور آڈٹ کیا جاتا ہے، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں چندہ جمع کرنے کے لیے جاری اجازت نامہ منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ خیراتی اداروں، ٹرسٹیز اور عملے کو ضروری رہنمائی، تربیت اور مشاورت فراہم کرنے کے ساتھ چیٹ بوٹ اور رسک بیسڈ اسسمنٹ فریم ورک پر مشتمل جامع نظام کے ذریعے بھی معاونت کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والی این جی اوز کے خلاف جاری انکوائریوں اور انفورسمنٹ اقدامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پُرامن اور ہم آہنگ معاشرے کا قیام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ صوبے میں تمام خیراتی اداروں کی پنجاب چیریٹیز کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور سول سوسائٹی کے درمیان باہمی اعتماد، شفافیت اور اشتراک پر مبنی تعلقات ناگزیر ہیں۔ پنجاب چیریٹیز کمیشن خیراتی اداروں پر عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے سرگرم عمل ہے، جبکہ خیراتی اداروں اور متعلقہ مستحقین کے حقوق اور مفادات کا تحفظ بھی کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام خیراتی ادارے خیراتی فنڈز کے استعمال میں متعلقہ قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ چیریٹیز کمیشن بطور ریگولیٹر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ خیراتی اداروں کی سہولت، رہنمائی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے بھی اقدامات جاری رکھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے