اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مکسڈ مارشل آرٹس میں کانسی کا تمغہ : شہباز شریف کی جانب سے عاصم خان کو کیش ایوارڈ

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(لاہور نیوز) مکسڈ مارشل آرٹس میں کانسی کا تمغہ، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عاصم خان کو کیش ایوارڈ سے نوازا گیا۔

عاصم خان نے آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیتا،عاصم خان کی کامیابی سے پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کو نئی پہچان مل گئی۔حکومتی سطح پر پذیرائی، پاکستان میں ایم ایم اے کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھایا گیا۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کی ایتھلیٹس کی ترقی کے لیے کوششیں جاری ہیں، فیڈریشن کا کہا ہے کہ پی ایم ایم اے ایف نے 2021 سے عاصم خان کو سپورٹ فراہم کی، عاصم خان کی عالمی اور ایشیائی سطح پر کامیابیوں کے بعد ایشین گیمز میں تاریخی میڈل حاصل کیا۔ 

پی ایم ایم اے ایف کے صدر ذوالفقار علی نے پاکستانی ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا، عاصم خان کی کامیابی پاکستان میں ایم ایم اے کے نئے دور کا آغاز ہے، تربیت اور بین الاقوامی مقابلوں کے مواقع نے عاصم خان کو کامیابی کی راہ دکھائی، پاکستان میں ایم ایم اے فائٹرز کی نئی نسل تیار کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا عزم کیا۔

عاصم خان  نے حکومتی پذیرائی پر وزیراعظم پاکستان اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی، کوچز اور اہلِ خانہ کی حمایت نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کے لیے مزید اعزازات حاصل کرنے کی بھرپور کوشش جاری رکھوں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے