19 Oct 2026
(لاہور نیوز) لیسکو نے میٹر میں ٹمپرنگ یا بجلی چوری کے لیے ہیرا پھیری کی صورت میں صارفین سے سمارٹ میٹر کی قیمت وصول کرنا شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق میٹر میں ٹمپرنگ اور بجلی چوری میں ملوث صارفین کو اب اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹر کی مد میں 14 ہزار 400 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
اس سے قبل ایسے صارفین کو سمارٹ میٹر کے بجائے اسٹیٹک میٹر کی قیمت کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جاتا تھا، جس کی مالیت 5 ہزار 500 روپے تھی۔
لیسکو نے اب اسٹیٹک میٹر کی جگہ اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹر کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنا شروع کر دیے ہیں جس کے باعث میٹر میں ٹمپرنگ یا بجلی چوری میں ملوث صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا پڑے گی۔
