اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، 20 کلو آٹے کا تھیلا نایاب

19 Oct 2026
19 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گندم، آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی عدم دستیابی جبکہ 10 کلو تھیلے کی محدود فراہمی کی شکایات ہیں، 15 کلو آٹے کا تھیلا 2230 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ادھر کراچی میں گندم کی فی من قیمت 5850 روپے جبکہ پشاور میں 5650 روپے تک پہنچ گئی ہے، پنجاب میں سرکاری گندم کی محدود ریلیز اور اوپن مارکیٹ میں سپلائی کم ہونے کو قیمتوں میں اضافے کی وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں گندم کی فی من قیمت میں 1400 روپے اضافے کے بعد نرخ 5250 روپے تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم 5400 روپے فی من تک فروخت ہو رہی ہے، جنوبی پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 5200 روپے بتائی جا رہی ہے۔

پنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت 3800 روپے فی من مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں بڑھتے نرخوں کے باعث آٹے کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے، ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں نجی آٹا 150 روپے فی کلو جبکہ لاہور میں چکی کا آٹا 200 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب روٹی کی قیمتوں میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں، ذرائع کے مطابق مقررہ قیمت 14 روپے کے بجائے سادہ روٹی 20 سے 25 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، جس سے شہریوں کیلئے روزمرہ اخراجات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ادھر ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں آٹے کی سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف متعلقہ ادارے متحرک ہیں اور قانون کے مطابق کارروائیاں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے