اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگے پھل سستے نہ ہو سکے، منہ مانگے داموں فروخت ہونے لگے، حکام بے بس

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(لاہور نیوز) سرکاری نرخ نامے میں پھلوں کی قیمتیں مقرر ہونے کے باوجود بازاروں میں مقررہ نرخوں پر عمل درآمد نہ ہو سکا، مہنگے پھل سستے نہ ہو سکے اور دکاندار سرکاری نرخ نامے کے برعکس منہ مانگے داموں پھل فروخت کرنے لگے۔

پوش علاقوں میں درجہ اول کے پھل مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ پسماندہ علاقوں میں مکس درجوں کے پھل بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئے ہیں۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پھل غریب طبقے کے لیے خواب بنتے جا رہے ہیں۔

سرکاری نرخ نامے میں کالا کلو سیب کی قیمت 210 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں درجہ اول کا سیب 350 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ درجہ اول کیلے کی سرکاری قیمت 165 روپے فی درجن مقرر ہے، جبکہ بازار میں یہ 190 روپے فی درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔

اسی طرح سندرخانی انگور کی سرکاری قیمت 630 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن پرچون بازاروں میں اس کی قیمت 900 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ امرود کی سرکاری قیمت 230 روپے فی کلو کے مقابلے میں بازاروں میں 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

انار قندھاری کی سرکاری قیمت 595 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 1,050 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے۔ پپیتا سرکاری نرخ نامے میں 280 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود 380 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ جاپانی پھل کی سرکاری قیمت 250 روپے فی کلو کے مقابلے میں بازاروں میں 360 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

میٹھا کی سرکاری قیمت 200 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 300 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہا ہے۔ ایرانی کھجور کی سرکاری قیمت 435 روپے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں اس کی فروخت 520 روپے فی کلو تک جاری ہے۔

سرکاری نرخ نامے اور بازاروں میں قیمتوں کے اس فرق کے باعث شہریوں کو اضافی قیمتیں ادا کرنا پڑ رہی ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کی جائے اور عوام کو مقررہ نرخوں پر پھلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے