اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(لاہور نیوز) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے فی یونٹ بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے، نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست پر سماعت 29 اکتوبر کو ہو گی۔

سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق ستمبر میں فی یونٹ اوسط فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 46 پیسے فی یونٹ تھا، ستمبر میں فی یونٹ اوسط فیول لاگت 10روپے 2 پیسے تک پہنچ گئی، ستمبر میں مقامی کوئلے سے7 ارب 95 کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی۔

سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا کہ درآمدی کوئلے سے 37 ارب 14 کروڑ کی بجلی پیدا کی گئی، ستمبر میں بجلی پیداوار پر 13 ارب 26 کروڑ روپے کا ڈیزل استعمال ہوا، ستمبر میں بجلی پیداوار پر 11ارب 81 کروڑ روپے کا فرنس آئل استعمال کیا گیا۔

سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق مقامی گیس پر بجلی پیداوار پر 13 ارب 89 کروڑ روپے خرچ ہوئے، ایل این جی سے بجلی پیداوار ہر 31 ارب 93 کروڑ روپے خرچ ہوئے، ستمبر میں بجلی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 127 ارب 87 کروڑ روپے رہی۔

سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا کہ ستمبر میں ڈسکوز  نے 12ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے