اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پولٹری مصنوعات کے دام، برائلر کے نرخ 21 روپے بڑھ گئے

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برائلر گوشت کی قیمت 21 روپے فی کلو بڑھ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 533 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں صافی گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا نرخ 340 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 354 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 368 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 267 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار 890 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کیلئے گوشت اور انڈوں کی خریداری مزید مہنگی ہو گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے