اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیسکو آپریشن: بجلی چوری کرنیوالے 27 افراد پکڑے گئے، 2 گرفتار

18 Oct 2026
18 Oct 2026

(لاہور نیوز) لیسکو آپریشن میں ایسٹرن سرکل میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کرنے والے 27 افراد پکڑے گئے جبکہ 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

رانا ٹاؤن سب ڈویژن اور ایسٹرن سرکل کے مختلف سرحدی علاقوں میں آپریشن کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کو پکڑ گیا جبکہ غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں اور ان کیخلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

لیسکو حکام کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد میں 7 غیر رجسٹرڈ صارفین بھی شامل ہیں، یہ کارروائی گاؤں نت، ڈیال، ڈیرہ ججاں، ڈوگراں کلاں، ناروار اور ایچو گل میں کی گئی ہےجبکہ واہگہ روڈ اور بلال کالونی سب ڈویژن کے علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے ہمراہ بھی آپریشن کیا گیا۔

ایچو گل میں ڈائریکٹ ایل ٹی لائن سے بجلی چوری کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جو لیسکو کا 2 لاکھ روپے کا نادہندہ بھی نکلا تاہم دوران کارروائی بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز اور دیگر غیر قانونی سامان بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے