اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

دالوں کی قیمتوں میں 40 روپے فی کلو تک اضافہ

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(لاہور نیوز) مہنگائی کے بڑھتے دباؤ کے باعث دالوں کی قیمتوں میں چند ہفتوں کے دوران 30 سے 40 روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا۔

مارکیٹ میں دال چنا 320 روپے فی کلو، دال مونگ 360 روپے، دال ماش 560 روپے، دال مسر یا ثابت مسر 360 روپے اور دال مسور 360 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، اسی طرح سفید چنے 280 روپے، بیسن 320 روپے فی کلو جبکہ چاول کی مختلف اقسام 320 سے 400 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہیں۔

دالوں اور دیگر بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے  نے گھریلو بجٹ کو متاثر کر دیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اب محدود مقدار میں اشیائے خورونوش خرید کر گزارا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کے مطابق پہلے وہ ایک یا آدھا کلو دال خریدتے تھے، لیکن اب پاؤ دال خریدنا بھی معمول بنتا جا رہا ہے، آمدن محدود ہونے کے باعث ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے اور روزمرہ اخراجات پورے کرنے کیلئے خریداری میں نمایاں کمی کرنا پڑ رہی ہے۔

دوسری جانب صدر کریانہ ایسوسی ایشن طاہر ثقلین بٹ کے مطابق مہنگائی کے باعث کریانہ اشیاء کی فروخت میں تقریباً 50 فیصد تک کمی ہوئی ہے، عوام کی قوت خرید متاثر ہونے کے باعث لوگ اب ایک ماہ کا راشن خریدنے کی استطاعت بھی نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ صارفین اپنی ضروریات محدود کرنے پر مجبور ہیں، جس کے باعث کریانہ کاروبار کی فروخت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے