اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برآمدات میں اضافے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: احسن اقبال

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

 

صوبائی دارالحکومت میں ’’اقدار پر مبنی معاشرہ‘‘ کے موضوع پر گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی برآمدات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ عالمی منڈی میں اپنی مصنوعات کی زیادہ قدر حاصل کرنے کے لیے معیاری برانڈز کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، پیداواری لاگت میں کمی اور عالمی سطح پر پاکستانی مصنوعات کی برانڈنگ ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی اشاریوں کو عالمی سطح پر مستحکم تسلیم کیا جا رہا ہے، ملک کی معاشی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ضروری ہے، جس کے ذریعے پیداواری لاگت کم کرنے اور مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں ٹیکسٹائل کی صنعت اہم کردار ادا کر رہی ہے، اس لیے اس شعبے کی ترقی اور عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی بہتر رسائی پر توجہ دینا ہوگی۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں زیادہ قیمت حاصل کرنے کے لیے صرف مصنوعات کی تیاری کافی نہیں بلکہ مضبوط برانڈز متعارف کرانا بھی ضروری ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں برآمد کنندگان کے لیے خصوصی مراعات دی گئی ہیں، جن کا مقصد برآمدی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی برآمدات بڑھانے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کو باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ ملکی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں بہتر مقام دلایا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے مزید اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، پیداواری لاگت میں کمی، برانڈنگ اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے