18 Oct 2026
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں دعائیہ تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی اور سانحہ کارساز کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر شہدا کے درجات کی بلندی، ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، شرکا نے سانحہ کارساز کے شہدا کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ریلی کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
