18 Oct 2026
(لاہور نیوز) سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی لنڈا بازار میں گرم کپڑوں کی خریداری بڑھنے لگی۔
لنڈا بازار میں مناسب قیمتوں پر سویٹر، جیکٹس اور دیگر گرم ملبوسات شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کی نسبت لنڈا بازار میں بھی کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم دکاندار کہتے ہیں کہ عام مارکیٹ کے مقابلے میں اب بھی یہاں گرم کپٹرے سستے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا تھا کہ دکانوں کے کرایوں، بجلی کے بلوں، ملازمین کی تنخواہوں اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافے کے باعث لنڈا بازار میں کپٹروں کی قیمتیں کچھ بڑھی ہیں۔
