اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: ٹیمپرڈ سٹڈی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ

18 Oct 2026
18 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے سائپرس کے ٹیمپرڈ اسٹڈی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے سائپرس کے ٹیمپرڈ اسٹڈی ویزے پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق مسافر زین العابدین ولد ریاض احمد قطر ایئرویز کی پرواز QR-621 کے ذریعے سائپرس روانہ ہو رہا تھا۔ دورانِ امیگریشن سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کے سائپرس کے سٹڈی ویزے میں ردوبدل کا انکشاف ہوا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے مذکورہ اسٹڈی ویزا ایک ایجنٹ کے ذریعے حاصل کیا تھا، ترجمان ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا ہے.

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے