اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس کے سب انسپکٹرز کی ترقی کے لیے کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہو گا

18 Oct 2026
18 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کی ترقی کے منتظر افسران کے کیسز پر مزید غور کے لیے محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس 19 اکتوبر کو دوبارہ ہو گا۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں سیریل نمبر 301 سے آگے کے افسران کے کیسز زیر غور آئیں گے مراسلے کے مطابق اس سے قبل 300 سب انسپکٹرز کے کیسز پر غور کیا جا چکا ہے، جس کے بعد باقی افسران کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس پنجاب پولیس کے سینٹرل پولیس آفس لاہور میں ہوگا، جس میں قائم مقام انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مراسلے کے مطابق، اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، اے آئی جی ڈسپلن اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوں گے، جبکہ اے آئی جی لیگل بھی محکمانہ پروموشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ورکنگ پیپرز اور سفارشات مقررہ تاریخ پر کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں تاکہ ترقی کے منتظر سب انسپکٹرز کے کیسز پر مزید غور کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے