15 Oct 2026
(لاہور نیوز) ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 31اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔
گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15 اکتوبر تھی جو اب 31 اکتوبر کر دی گئی، گوشوارے جمع کرانے کے پابند افراد کو مزید 16 روز کی مہلت مل گئی۔
ایف بی آر نے گوشواروں کی تاریخ میں توسیع کا سرکلر جاری کر دیا، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق توسیع کیلئے تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز نے درخواستیں دی تھیں۔
