اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا

15 Oct 2026
15 Oct 2026

(لاہور نیوز) پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں منعقد ہونے والے کیمبرین پٹرول 2026 مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا۔

مشق کیمبرین پٹرول  ویلز  برطانیہ میں 2 سے 13 اکتوبر تک منعقد ہوئی۔ اس سال 36 ملکوں کی 140 ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا۔

رواں سال  پاکستان کی نمائندگی 59 پنجاب رجمنٹ نےکی، جس میں ایک افسر اور 7 سپاہی شامل تھے، جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرکی جانب سےکیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔

خیال رہےکہ اسے دنیا کے مشکل ترین بین الاقوامی فوجی پٹرولنگ کے مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان مسلسل پانچ سال سے اس مقابلے میں تمغے حاصل کر رہا ہے۔ پاک فوج کی ٹیموں نے 2022 اور 2023 میں سلور میڈل جیتے تھے، جب کہ 2024 اور 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کیے تھے۔ اس سے قبل پاک فوج کی ٹیم 2010 اور 2015، 2016، 2017 اور 2018 میں بھی گولڈ میڈل جیت چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے