اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کے بعض علاقوں میں تیز بارش، کمشنر کی تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات

15 Oct 2026
15 Oct 2026

(لاہور نیوز) شہر کے بعض علاقوں میں تیز بارش کے پیش نظر کمشنر لاہور نعمان یوسف نے تمام متعلقہ محکموں کو متحرک رہنے اور نکاسی آب کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

کمشنر لاہور نے ہدایت کی ہے کہ ورکنگ ڈے کے باعث بارش کے دوران مرکزی شاہراہوں کو کلیئر رکھا جائے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے واسا، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی ٹیموں کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں نکاسی آب کے آپریشن کی نگرانی کریں۔

کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھا جائے اور بارش سے متعلق مسائل پر فوری ردعمل دیا جائے۔ سی بی ڈی، روڈا سمیت تمام متعلقہ فیلڈ ٹیمیں اپنے مقررہ پوائنٹس پر الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بجلی کی بندش والے علاقوں میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز کے ذریعے چلایا جائے، پمپس کو مکمل طور پر آپریشنل رکھا جائے اور نکاسی آب کے نظام میں رکاوٹ سے بچنے کے لیے اسکرینوں کی صفائی یقینی بنائی جائے۔

کمشنر لاہور نے واسا کے تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز کو بھی اپنے اپنے علاقوں کی مسلسل نگرانی کرنے اور نکاسی آب کے انتظامات مؤثر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے