اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(لاہور نیوز) پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جانے والی ایک روزہ سہ ملکی کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔

سیریز کے ابتدائی مقابلے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ 25 سے 31 اکتوبر تک فائنل سمیت چار میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے 22 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے، تاہم پاکستان کے میچز کے لیے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 300 روپے ہوگی۔

اسی طرح سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ کے لیے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔

شائقینِ کرکٹ نجی کوریئر کمپنی کے مراکز سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹ حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی، تاہم آخری میچ میں مہمان ٹیم نے فتح اپنے نام کی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے