اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

13 Oct 2026
13 Oct 2026

(لاہور نیوز) قوالی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کا آج 78 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

موسیقی کی دنیا میں ایسی آوازیں بھی ہوتی ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ بھی پھیکی نہیں پڑتیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتی ہیں، ایسی ہی آواز کے ساتھ سحر طاری کیا استاد نصرت فتح علی خان کی آواز نے۔

موسیقی کی دنیا میں عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے لازوال فنکار نصرت فتح علی خان نے 13 اکتوبر 1948 کو پاکستان کے شہر فیصل آباد میں آنکھ کھولی، انہوں نے اپنے والد استاد فتح علی خان سے فنِ گائیکی کی تربیت حاصل کی اور اپنی محنت، لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں کے بل بوتے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔

استاد نصرت فتح علی خان کی آواز میں موجود درد، سوز اور روحانیت نے سامعین کے دلوں پر گہرے نقوش چھوڑے، ’’دم مست قلندر‘‘، ’’میرا پیا گھر آیا‘‘ اور ’’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘‘ جیسی قوالیوں نے انہیں عوام میں بے پناہ مقبولیت عطا کی، آج بھی ان کے مداح ان کی آواز میں گائی گئی قوالیاں، گیت اور غزلیں سن کر خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

نصرت فتح علی خان نے روایتی قوالی کو عالمی موسیقی کے ساتھ جوڑ کر ایک نئی تاریخ رقم کی، ان کے فن کو دنیا کے مختلف ممالک میں سراہا گیا اور انہوں نے ثابت کیا کہ موسیقی کی زبان کسی سرحد، مذہب یا ثقافت کی پابند نہیں ہوتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے